19 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
ویب ڈیسک
|
8 Jan 2025
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم کے دورے کا مقصد تاجر برادری کا اعتماد بڑھانا ہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX)، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کا دورہ کریں گے۔
وہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے خودکار کسٹم کلیئرنس سسٹم کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (MQM-P) کے رہنماؤں سمیت سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے اور آغا خان یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا کراچی کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
یہ دورہ پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام سمیت اہم فیصلے کرتے وقت اتحادی جماعتوں سے مشاورت نہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکومت کے حوالے سے اتحادیوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ہوا ہے۔
Comments
0 comment