آئینی ترمیم کیلیے ووٹ دینے پر 1 ارب روپے تک کی پیش کش ہوئی، اقبال آفریدی
ویب ڈیسک
|
15 Oct 2024
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے عوض چالیس کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی ۔
اپنے وِڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے لیے انہیں 40 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی جبکہ میں نے انکار کیا تو پیش کش 1 ارب روپے تک پہنچ گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن کے دوران حلف لیا تھا کہ میں ہمیشہ سچ کہوں گا اور عمران خان کا ساتھ دوں گا اس لیے صاف انکار کیا اور انہیں واپسی کا راستہ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں خان سپاہی ہوں، عمران خان کے نظریے کو 1997-98 میں سپورٹ کیا، ان کے ساتھ شامل ہوا اور تب سے لے کر اب تک حقیقی تبدیلی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
اقبال آفریدی نے کہا کہ میں نے رجیم چینج میں ظلم و جبر کا مقابلہ کرکے عمران خان کو سپورٹ کیا، نہ بھاگا، نہ خاموش رہا اور نہ بکا۔ آج بھی میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کی یہ آفر مسترد کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم میں پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا، اسے سپورٹ کروں گا۔
x.com
PTI MNA from Khyber Iqbal Afridi has been offered one billion rupees to vote in favour of constitutional amendments 🚨🚨#PunjabGroupOfColleges #PunjabPolice pic.twitter.com/PvbgxBBQar
— Awais Aziz (@awaisaziz21) October 15, 2024
Comments
0 comment