ایف آئی اے ایک درجن سے زائد افسران و اہلکاروں کے کرپشن میں ملوث ہونے کی تصدیق

ایف آئی اے ایک درجن سے زائد افسران و اہلکاروں کے کرپشن میں ملوث ہونے کی تصدیق

2 افسران کو کرپشن کرنے جبکہ 15 افسران و اہلکاروں کی تنزلی کردی گئی ہے
ایف آئی اے ایک درجن سے زائد افسران و اہلکاروں کے کرپشن میں ملوث ہونے کی تصدیق

ویب ڈیسک

|

1 Nov 2024

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے محکمہ امیگریشن میں تعینات بدعنوان افسران و اہلکاروں کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر برطرف کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق 2 افسران کو کرپشن کرنے جبکہ 15 افسران و اہلکاروں کی تنزلی کردی گئی ہے۔ تحقیقات کے دوران مذکورہ اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی کے الزامت درست ثابت ہوئے۔

ترجمان کے مطابق بدعنوانی میں ملوث افسران و اہلکاروں میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل تھے۔ ثبوت ملنے کے بعد 2 افسران کو نوکری سے نکالنے کے ساتھ ساتھ 15 افسران و اہلکاروں کی تنزلی کردی گئی۔

تنزلی کے بعد چھ اے ایس آئی کو ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا گیا ہے جبکہ سب انسپکٹر کی اے ایس آئی کے عہدے پر تنزلی کردی گئی۔ دستاویز کے مطابق کرپشن میں ملوث 8 ہیڈ کانسٹیبلز کی بھی کانسٹیبل کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی۔ کرپشن میں ملوث تمام افسران و اہلکاروں کے محکمانہ کارڈ ضبط کر کے انہیں ایڈمن برانچ ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!