ایک اور دہشت گردی کا واقعہ، پی ٹی آئی رہنما جاں بحق
صوابی میں نامعلوم مسلح افراد نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کی
ویب ڈیسک
|
11 Jan 2024
صوابی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہ خالد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش کی روشنی میں واقعے کو خاندانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جبکہ اہل خانہ کسی سے بھی کسی قسم کی دشمنی سے انکاری ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
Comments
0 comment