یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
ویب ڈیسک
|
29 Oct 2024
سندھ حکومت نے یکم نومبر کو دیوالی کے پیش عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ہر سال، سندھ حکومت دیوالی پر ہندو ملازمین اور مزدوروں کو عام تعطیل دیتی ہے، اس کے ساتھ ہندو عملے کے ارکان کو پیشگی تنخواہیں جاری کی جاتی ہیں۔
سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے دیوالی کی تعطیل کی تصدیق کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کا اطلاق جمعہ کو سرکاری اور نجی اداروں دونوں پر ہوگا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے یقین دلایا ہے کہ ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کی رسومات کے موقع پر تمام ضروری حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔
ہندو کمیونٹی کے سٹی کونسلر دیپک شنکر کی قیادت میں ایک پانچ رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں حکام سے ملاقات کی اور تقریبات کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
دیوالی پانچ روزہ ہندو تہوار ہے جس میں دولت کی دیوی لکشمی کی تعظیم کی جاتی ہے، آتش بازی کے ساتھ منایا جاتا ہے اور گھروں کو روشنیوں سے سجایا جاتا ہے۔
دیوالی کی تاریخ کا تعین ہندو روایت میں قمری تقویم سے کیا جاتا ہے۔
Comments
0 comment