ایرانی حجاج کو ایئرپورٹ آمد پر ویزے دے کر کراچی منتقل کیا جائے گا، اسحاق ڈار
ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے سعودی عرب میں ایرانی عازمین پھنس گئے ہیں

Webdesk
|
16 Jun 2025
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایرانی حجاج کو ایئرپورٹ آمد پر ویزے دے کر کراچی منتقل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے سعودی عرب میں ایرانی عازمین پھنس گئے ہیں، جس پر ایران نے ہم سے مدد کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی عازمین کو کراچی ایئرپورٹ پر خوش آمدید کریں گے اور انہیں آن آرائیول ویزے دے کر کراچی میں قیام کی اجازت دیں گے جس کے بعد ایرانی حکومت انہیں براستہ روڈ شٹل کے ذریعے واپس لے کر جائے گی۔
Comments
0 comment