یومِ استحصالِ کشمیر: آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے کاندھے سے کاندھا ملاکر کھڑے ہیں، مسلح افواج

یومِ استحصالِ کشمیر: آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے کاندھے سے کاندھا ملاکر کھڑے ہیں، مسلح افواج

مسلح افواج کا یوم استحصام کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور عزم کا اعادہ
یومِ استحصالِ کشمیر: آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے کاندھے سے کاندھا ملاکر کھڑے ہیں، مسلح افواج

ویب ڈیسک

|

5 Aug 2026

یوم استحصال کشمیر کے 7 سال مکمل ہونے پر مسلح افواج نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اگست 'یومِ استحصال' کے موقع پر پاکستان کی عسکری قیادت بشمول آرمی چیف، ایئر چیف، نیول چیف اور پاک افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیور اور بہادر عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ 

عسکری قیادت نے واضح کیا کہ پاک افواج اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کا غیر قانونی قبضہ، ملٹری محاصرہ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں خطے کے امن کے لیے شدید تشویشناک ہیں؛ کیونکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کا انحصار صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلے کے حل میں مضمر ہے۔

 عسکری قیادت نے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو عقیدت پیش کرتے ہوئے آزادی کی اس منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!