یونان کشتی حادثہ، درجنوں پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کا انکشاف
ویب ڈیسک
|
17 Dec 2024
یونان میں پاکستان کے سفیر عامر آفتاب نے تصدیق کی ہے کہ کریٹ کے جنوب میں یونانی جزیرے گاوڈوس کے قریب ہفتے کے روز بحری جہاز کے المناک حادثے کے بعد درجنوں پاکستانی شہری لاپتہ ہیں جن میں چار کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم اب تک درجنوں پاکستانیوں کا سراغ نہیں مل سکا ہے'۔
عامر نے متاثرین کے لیے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین دن سے زیادہ پانی میں پھنسے رہنے کی وجہ سے ان کے زندہ رہنے کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔
وزارت خارجہ نے یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعے میں چار پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان کے مطابق چاروں متاثرین کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ایتھنز میں پاکستانی مشن یونانی حکام کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے تاکہ بچ جانے والوں کی مدد کی جا سکے اور لاشوں کی وطن واپسی کا بندوبست کیا جا سکے۔
عامر نے اعلان کیا، "متاثرین کی لاشوں کو پاکستان منتقل کرنے کے اخراجات یونان میں پاکستانی سفارت خانہ برداشت کرے گا۔"
ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ کشتی کے ذریعے لیبیا سے غیر قانونی طور پر یورپی ممالک پہنچنے کی کوشش کے دوران جہاز میں سوار 80 پاکستانیوں میں سے کم از کم چار ہلاک ہوئے۔
حادثے کی وجہ کشتی کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ بتائی گئی۔ مبینہ طور پر اس نے ایک شگاف تیار کیا، جو بالآخر اس کے ڈوبنے کا باعث بنا۔
دوسری جانب، کشتی حادثے میں بچ جانے والے گجرات کے دو بھائیوں نے بتایا کہ ان کا جہاز ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وہ الٹ گئی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کشتی کا انجن خراب تھا اور اس کی مجموعی حالت خراب تھی۔
Comments
0 comment