یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانی جاں بحق، 47 کو بچالیا گیا

یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانی جاں بحق، 47 کو بچالیا گیا

دفتر خارجہ نے ایک پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی
یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانی جاں بحق، 47 کو بچالیا گیا

ویب ڈیسک

|

15 Dec 2024

یونان کے جنوبی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک پاکستانی جاں بحق ہوگیا جبکہ 47 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوبی علاقے میں کل پیش آنے والے کشتی الٹنے کے واقعے میں بچائے جانے والے افراد میں 47 پاکستانی شامل ہیں جبکہ ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت ہم پاکستانیوں کی ہلاکت یا لاپتہ افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے۔یونان میں پاکستانی سفارتخانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کے کوسٹ گارڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، جو سرچ اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

سفارت خانے کے اہلکار کریٹ پہنچ گئے ہیں تاکہ بچائے گئے پاکستانیوں سے ملاقات کریں اور ان کی ضروری مدد فراہم کریں۔

لاپتہ پاکستانیوں کے اہل خانہ سفارتخانے سے درج ذیل نمبر پر رابطہ کر کے معلومات فراہم کر سکتے ہیں: +30-694385018

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!