یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

پولیس نے 15 پر کال موصول ہونے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا
یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2024

پنجاب یونیورسٹی جانے والی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق رائیونڈ کے علاقے میں پریشان لڑکی نے 15 ایمرجنسی پر کال کی اور ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ہراساں کرنے کے واقعے سے آگاہ کیا۔

پولیس نے مذکورہ شکایت موصول ہونے کے بعد سیف سٹی کیمرے کی مدد سے لڑکی کو ہراساں  کرنے والے کار ڈرائیور کو  گرفتار کرلیا۔ 

نجی ٹیکسی ڈرائیور نے یونیورسٹی جانے والی لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی، جس کی شکایت پر سیف سٹی ٹیم نے لڑکی کو دلاسہ دیتے ہوئے پولیس کو فوراً ریسکیو کے لیے بھیجا۔ نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو ریسکیو کیا اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گاڑی کو ٹریس کرتے ہوئے ہراساں کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!