یورپی کمیشن کا پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار

یورپی کمیشن کا پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار

پورپی کمیشن نے سی اے اے شعبہ ریگولیٹری کے بڑے عہدے پر قابل افسران کی تعیناتی پر زور دیا۔
یورپی کمیشن کا  پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار

Webdesk

|

3 Jun 2024

کراچی: یورپی کمیشن نے سی اے اے کی بد ترین کارکردگی کے باعث پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے 31 مئی کے اجلاس میں پاکستان سول ایوی ایشن سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس میں سی اے اے کے درست اقدامات نہ کرنے پر یورپی کمیشن نے پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار کیا۔

ذرائع کے مطابق یورپی کمیشن نے زور دیا کہ حکومت سول ایوی ایشن میں پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل افسران تعینات کرے۔پاکستان سول ایوی ایشن شعبہ ریگولیٹری کی بد ترین کارکردگی پابندی ختم نہ ہونے کا سبب بنی۔

 رپورٹ کے مطابق سی اے اے کی جانب سے اقدامات نہ کرنا پی آئی اے کی پروازیں بحال نہ ہونے کی وجہ بنی ہے۔ پورپی کمیشن نے سی اے اے شعبہ ریگولیٹری کے بڑے عہدے پر قابل افسران کی تعیناتی پر زور دیا۔

خیال رہے کہ سول ایوی ایشن شعبہ ریگولیٹری کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث 4 سال سے پابندی عائد ہے، فلائٹ اسٹینڈرڈ شعبے میں مطلوبہ معیار سے کم فلائٹ انسپکٹرز کی تعیناتی بھی بحالی میں رکاوٹ ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی غیر سنجیدگی سے سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوشش کو دھچکا پہنچنے کا خدشہ ہے، یورپی ملکوں میں بحالی نہ ہونے سے پی آئی اے کی نجکاری پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!