ایاز صادق کی کوشش رائیگاں، پی ٹی آئی کا مذاکرات سے صاف انکار
ویب ڈیسک
|
28 Jan 2025
تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ٹیلیفون کیا اور انہیں مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تمام مسائل کاحل مزاکرات سےہی ممکن ہے، ٹیبل ٹاک اور مزاکرات کےزریعے معاملات کو حل نکالا جا سکتا ہے۔
عمر ایوب نے اسپیکر ایاز صادق کو بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات پر تاخیری حربے اختیار کیے، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بنا مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
پی ٹی آئی نے مذاکراتی اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے تمام اراکین کو ہدایت کی کہ وہ کسی صورت اجلاس میں شرکت نہ کریں۔بانی چئیرمین کے کہنے پر پی ٹی آئی نے مذاکراتی اجلاس میں شرکت سے انکار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 26 نومبر اور 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن اور کارکنوں کی رہائی کےمطالبے پر قائم ہے۔ پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جائے گا پی ٹی آئی مزاکرات کو آگے نہیں بڑھائے گی۔
Comments
0 comment