ظلم کا شکار کارکنان وی لاگ بنا کر شیئر کریں، عمران خان کی ہدایت

ظلم کا شکار کارکنان وی لاگ بنا کر شیئر کریں، عمران خان کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے ملک گیر ریلیوں کا اعلان کردیا
ظلم کا شکار کارکنان وی لاگ بنا کر شیئر کریں، عمران خان کی ہدایت

ویب ڈیسک

|

29 Mar 2024

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے ملک گیر ریلیوں کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رہنما شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  اتوار کو پشاور میں ملک کی سب سے بڑے ریلی نکالیں گے جس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی ہوگا۔

 بیرسٹر گوہر نے کہا کہججز کے لیٹر کے بعد بانی چیئرمین سے 45 منٹ طویل پہلی ملاقات ہوئی، اس لیٹر کے حوالے سے بڑے تحفظات ہیں لیٹر کے معاملے پر بانی چیئرمین کو بڑا دکھ ہے کہ لوگ اس حد تک بھی چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کارکنوں کے نام پیغام ہے کہ جس جس پر ظلم ہوا ہے وہ اپنا وی لاگ بناکر کرکے اپ لوڈ کرے، جس جس نے ظلم کیا ہے اس کا ںام لے کر وی لاگ اپ لوڈ کریں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!