زرداری قبیلے میں پلاٹ کے تنازع پر خونی تصادم، سیاسی رہنما جاں بحق

زرداری قبیلے میں پلاٹ کے تنازع پر خونی تصادم، سیاسی رہنما جاں بحق

قاضی آباد میں زرداری قبیلے کے دو گروپوں میں پلاٹ کے تنازع پر تصادم ہوا
زرداری قبیلے میں پلاٹ کے تنازع پر خونی تصادم، سیاسی رہنما جاں بحق

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2024

حیدرآباد: سابق صدر آصف علی زرداری کے آبائی گاؤں میں زمین کے تنازع پر زرداری برادری کے دو گروپوں میں ہلاکت خیز تصادم ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاضی احمد میں سابق صدر آصف علی زرداری کے آبائی گاؤں فتوحل زرداری میں زرداری برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک سیاسی رہنما جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ٹی ایل پی کے مقامی رہنما فوٹو زرداری جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے 8 افراد کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں پلاٹ کے معاملے پر تصادم ہوا مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!