زین قریشی نے شوکاز نوٹس ملنے پر قومی اسمبلی کا عہدہ چھوڑ دیا
ویب ڈیسک
|
26 Oct 2024
قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت کرنے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے شوکاز ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے زین قریشی نے احتجاجا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ملنے والے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔
انہوں نے حکومت کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ آزادانہ اور شفاف تحقیقات کے ساتھ پارٹی کے حامیوں کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔
زین قریشی نے ایک بار پھر عمران خان اور اپنے والد شاہ محمود قریشی کا وفادار رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی اور والد کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی رہوں گا۔
Comments
0 comment