3 ماہ میں واٹس ایپ کے متبادل خصوصی پیغام رسانی موبائل ایپ متعارف کرانے کی ہدایت

3 ماہ میں واٹس ایپ کے متبادل خصوصی پیغام رسانی موبائل ایپ متعارف کرانے کی ہدایت

قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تین ماہ میں ایپ متعارف کرانے کی ہدایت کردی
3 ماہ میں واٹس ایپ کے متبادل خصوصی  پیغام رسانی موبائل ایپ متعارف کرانے کی ہدایت

ویب ڈیسک

|

25 Jul 2024

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سرکاری ملازمین کی پیغام رسانی کیلیے بیپ نامی اپیلیکیشن تین ماہ میں لانچ کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سید امین الحق کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بیپ اپلیکشن 3 ماہ میں لانچ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ کے سی ای او نے کہا کہ آج وٹس ایپ پر سرکاری پیغام رسانی کی جارہی ہے جو کہ انتہائی خطرناک عمل ہے کیونکہ واٹس ایپ کی چیٹ اور ڈیٹا انتہائی غیر محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیغام رسانی کیلیے بنائی گئی بیپ ایپ انتہائی محفوظ ہے جس کے ذریعے آفشل کمیونیکیشن ممکن ہوسکے گی، بیپ اپلیکشن کی بھارتی میڈیا نے بھی تعریف کی۔

کمیٹی کے رکن احمد عتیق نے سوال کیا کہ کیا آفیشل کمنیوکیشن نجی فونز اور لیپ ٹاپ پر کرنے کی پابندی نہیں یا اس حوالے سے کوئی پالیسی نہیں ہے، پالیسی نہ ہونے حساس ترین سرکاری دستاویزات لیک ہوسکتی ہیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اعتراف کیا کہ سرکاری افسران حکومت کی مختض کردہ ای میل استعمال نہیں کرتے، سرکاری ملازمین و افسران پابند ہیں کہ کونسی معلومات پبلک نہیں کرنی، ایسا نہیں ہے کہ آفشل سرکاری دستاویزات پبلک کرلی جائیں، جو معلومات عوام کا حق ہیں، صرف وہی پبلک کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کو پابند کیا جائے کہ سرکاری چینل کے ذریعے ہی کمنیوکیشن کریں، سرکاری ملازمین کو ڈکلیئر کرنا چاہیے ان کے ذاتی ای میل اور سوشل میڈیا اکاونٹس کونسے ہیں۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نے شرکا کو بتایا کہ بیپ اپلیکشن 2 سال پہلے تیار کی گئی اور اسے واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر بنایا گیا تھا، پہلے مرحلے میں سرکاری ملازمین نے بیپ اپلیکشن استعمال کرنا تھی تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی وجہ سے سارے امور ٹھپ ہوگئے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وزارت آئی ٹی اور این آئی ٹی بی 3 ماہ میں بیپ اپلیکشن لانچ کریں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!