938 جی بی فی سیکنڈ رفتار، فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا کامیاب تجربہ
ویب ڈیسک
|
19 Oct 2024
صارفین کی سہولت کیلیے انٹرنیٹ کو تیز ترین بنانے پر کام جاری ہے۔
ویسے تو اب دنیا بھر میں فور جی کے بعد فائیو جی ٹیکنالوجی آچکی ہے جو فی الحال سب کو دستیاب نہیں تاہم اب ماہرین نے 6 جی نیٹ ورک پر وائرلیس ڈیٹا کا تجربہ کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس کی رفتار 938 جی بی ہے جو فائیو جی کے مقابلے میں 9 ہزار گنا تیز اور اس سے ایک سیکنڈ میں 20 فلمیں یا پھر 500 ای میلز آسانی کے ساتھ سینڈ کی جاتی ہیں۔
لندن کالج یونیورسٹی کے ماہرین ن تحقیق کے دوران اسپیکٹرم کی مدد سے 6 جی نیٹ ورک پر وائرلیس ڈیٹا بھیجنے کا تجربہ کیا اور اس سے قبل کبھی ایسا تجربہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ فائیو جی کی سب سے زیادہ اسپیڈ 204.9 ایم بی فی سیکنڈ امریکا میں دستیاب ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2030 تک 6 جی انٹرنیٹ سروس کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
Comments
0 comment