آج سال سب چھوٹا دن اور لمبی ترین رات ہوگی
ہر سال میں دن اور رات کے دورانیے میں تبدیلی دو بار ہوتی ہے
ویب ڈیسک
|
21 Dec 2023
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن ہونے کے ساتھ آج کی رات رواں سال کی طویل ترین رات ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا اور آج غروب آفتاب شام 5 بج کر 48 منٹ پر ہوگا، دن کا دورانیہ 10گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جب کہ رات کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا۔
رات کا طویل اور دن کا مختصر ترین ہونا دراصل سردیوں کی آمد کی سب سے بڑی نشانی ہے جس کے بعد اگلے تین ماہ تک دن چھوٹے اور راتیں بڑی ہوں
گی۔
Comments
0 comment