6 hours ago
بل گیٹس کا شادی کے دوران روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف
Webdesk
|
26 Feb 2026
نیویارک: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور معروف امریکی ارب پتی بل گیٹس نے اپنی ازدواجی زندگی کے دوران 2 روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے بل گیٹس فانڈیشن کے عملے سے معذرت کر لی۔
یہ پیش رفت بدنامِ زمانہ سرمایہ کار جیفیری ایپسٹین کے ساتھ روابط کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے بعد ہوئی۔ بل گیٹس نے 24 فروری کو فانڈیشن کے عملے سے ایک ٹان ہال میٹنگ میں خطاب کیا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2013 کی ایک ای میل، جو مبینہ طور پر ایپسٹین کی جانب سے لکھی گئی تھی، اس میں دعوی کیا گیا تھا کہ بل گیٹس نے روسی خواتین کے ساتھ تعلقات کے بعد لاحق ہونے والی ایک بیماری کو اپنی اس وقت کی اہلیہ میلنڈا سے چھپانے کی کوشش کی، تاہم گیٹس کے ترجمان نے ان الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا تھا۔
ٹان ہال اجلاس میں بل گیٹس نے تسلیم کیا کہ ان کی 27 سالہ شادی کے دوران دو غیر ازدواجی تعلقات رہے، ایک خاتون روسی برج کھلاڑی تھیں جن سے ان کی ملاقات برج ایونٹس کے دوران ہوئی، جبکہ دوسری روسی نیوکلیئر فزسٹ تھیں جن سے ان کا رابطہ کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے ہوا۔
بل گیٹس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ نجی طیارے پر جیفری ایپسٹین کے ساتھ سفر کر چکے ہیں اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں ان سے ملاقاتیں بھی کیں، تاہم انہوں نے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے یا اس کا مشاہدہ کرنے کی تردید کی۔
ان کا کہناتھا کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور نہ ہی کسی متاثرہ خاتون کے ساتھ وقت گزارا، میری ایپسٹین سے پہلی ملاقات 2011 میں ہوئی تھی، جب ایپسٹین فلوریڈا میں کم سن لڑکی کی فراہمی کے جرم میں سزا پا چکا تھا۔
انہوں نے فائونڈیشن کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایپسٹین کے ساتھ ان کے تعلقات نے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔
Comments
0 comment