فیس بک نے صارفین کو دی گئی بڑی سہولت ختم کرنے کا اعلان کردیا

فیس بک نے صارفین کو دی گئی بڑی سہولت ختم کرنے کا اعلان کردیا

16 دسمبر 2025 سے یہ سہولت ختم ہوجائے گی
فیس بک نے صارفین کو دی گئی بڑی سہولت ختم کرنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

18 Oct 2025

ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی میٹا  نے اعلان کیا ہے کہ وہ فیس بک میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشنز (Windows اور Mac) کو 15 دسمبر 2025 سے بند کر رہا ہے۔

اس فیصلے کے بعد صارفین اب صرف Facebook.com یا Messenger.com کے ذریعے چیٹ کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ سی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے بتایا کہ 16 دسمبر سے صارفین کو ڈیسک ٹاپ ایپ کے بجائے ویب ورژن استعمال کرنا ہوگا، جبکہ ایپ بند کرنے کے عمل کے دوران صارفین کو ان ایپ نوٹیفکیشنز بھی بھیجے جائیں گے۔

میٹا کے مطابق، میسنجر کے صارفین کو 60 دن کا ٹرانزیشن پیریڈ دیا جائے گا جس دوران وہ ڈیسک ٹاپ ایپ استعمال کر سکیں گے، تاہم اس مدت کے بعد Mac اور Windows میسنجر ایپس مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی۔

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی چیٹ ہسٹری محفوظ رکھنے کے لیے “Secure Storage” فیچر فعال کریں اور PIN سیٹ کریں تاکہ پیغامات تمام ڈیوائسز پر محفوظ رہیں۔

میٹا کے مطابق، وہ صارفین جو فیس بک اکاؤنٹ کے بغیر میسنجر استعمال کرتے ہیں، وہ بھی Messenger.com کے ذریعے لاگ ان کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ میسنجر کو 2014 میں فیس بک سے الگ کیا گیا تھا تاکہ اسے ایک آزاد میسجنگ پلیٹ فارم کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔ بعد ازاں، میٹا نے میسنجر اور انسٹاگرام ڈائریکٹ کو ضم کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم یہ منصوبہ 2023 میں ختم کر دیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!