سال 2024 میں کتنے چاند اور سورج گرہن ہوں گے؟
ویب ڈیسک
|
23 Dec 2023
سال 2023 تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ تیزی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہیں جبکہ دنیا بھر میں سال 2024 کی آمد کی تیاریاں بھی شروع ہوگئیں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سال 2024میں دوچاند اوردوسورج گرہن کا مشاہدہ کیا جائےگا،تاہم یہ پاکستان کےکسی حصے میں دکھائی نہیں دینگے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک وخطوں یورپ،شمالی ایشیا،مشرقی ایشیا،آسٹریلیا،افریقا،شمالی امریکا،جنوبی امریکا، پیسفیک،اٹلانٹک،انٹارکٹیکا میں دکھائی دینگے۔
سال کا پہلا چاند گرہن 25مارچ کودنیا کے بیشترممالک میں دکھائی دے گا، سال نو کے پہلے سورج گرہن کا مشاہدہ 9اپریل کو ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند اس وقت پاکستان میں افق سے نیچے ہوگا،جس کی وجہ سےاس سرگرمی کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکےگا۔
سال 2024کا دوسراچاند گرہن 18ستمبرکودکھائی دے گا، سال کا دوسرا اورآخری سورج گرہن 2اور3اکتوبرکے درمیان ہوگا۔
Comments
0 comment