خلا میں پھنسی امریکی خلاباز اونچائی سے ووٹ کاسٹ کریں گی

خلا میں پھنسی امریکی خلاباز اونچائی سے ووٹ کاسٹ کریں گی

سنیتا ولیمز ساتھی خلاباز بوچ ولمور کے ساتھ اسٹار لائنر کے تکنیکی مسائل کے باعث آئی ایس ایس پر ہی پھنسے ہوئے ہیں۔
خلا میں پھنسی امریکی خلاباز اونچائی سے ووٹ کاسٹ کریں گی

Webdesk

|

7 Oct 2024

واشنگٹن : گزشتہ کئی ماہ سے خلا میں پھسنی امریکی خلا باز سنیتا ولیمز امریکی صدارتی انتخابات میں خلا سے ووٹ کاسٹ کر تاریخ رقم کریں گی۔

امریکی ٹی وی کے مطابق سنیتا ولیمز ساتھی خلاباز بوچ ولمور کے ساتھ اسٹار لائنر کے تکنیکی مسائل کے باعث آئی ایس ایس پر ہی پھنسے ہوئے ہیں۔

امریکی خلا بازوں بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز کو رواں سال 6 جون کو 8 روزہ خلائی مشن پر بھیجا گیا تھا جن کی واپسی سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ فروری 2025 تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر ہی ٹھہریں گے۔

سنیتا ولیم اس وقت آئی ایس ایس کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، جو کہ اب زمین کی سطح سے تقریبا 400 کلومیٹر اونچائی سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق خلا میں خلانورد کے لیے ووٹنگ کا عمل سنہ 1997 سے شروع ہوا تھا، جب ٹیکساس لیجسلیچر نے ناسا کے خلابازوں کو عرش سے ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا ایک بل منظور کروایا تھا۔

اگرچہ سنیتا ولیمز پہلی خلاباز نہیں جو اونچائی سے ووٹ ڈالیں گی، اس سے قبل دو امریکی خلابازوں ڈیوڈ وولف اور کیٹ روبنز نے میر اسپیس اسٹیشن سے ووٹ ڈالا تھا۔

سال 2020 میں روبنز نامی خلا باز نے بھی انتخابات میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) سے ووٹ دیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ووٹنگ کے لیے مکمل شدہ بیلٹ پیپر ناسا کے خلائی نیٹ ورک اور سیٹلائٹ سسٹم کے ذریعے سفر کرے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!