کراچی میں دریافت کیے بغیر گیس نکل آئی

کراچی میں دریافت کیے بغیر گیس نکل آئی

تین روز سے لگی آگ ایک ہی شدت سے جاری ہے
کراچی میں دریافت کیے بغیر گیس نکل آئی

ویب ڈیسک

|

29 Mar 2025

کراچی: کورنگی کراسنگ کے قریب گہری کھدائی کے دوران اچانک گیس نکل آئے اور آگ بھڑک اٹھی جس پر تیسرے روز بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

فائر بریگیڈ کو شدید تپش اور گیس کے اخراج کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق کورنگی کریک میں کھدائی کے دوران زیرِ زمین گیس کے ذخیرے میں آگ لگ گئی۔ جس کی شدت اب بھی برقرار ہے اور آگ کو بجھانے کیلیے تمام اقدامات رائیگاں گئے۔

کنسٹرکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ 1,200 فٹ تک کی بورنگ پانی کی تلاش میں کی گئی تھی، لیکن مٹی کی ٹیسٹنگ میں گیس کی موجودگی کی کوئی رپورٹ نہیں ملی تھی۔  

چیف فائر افسر کے مطابق، یہ ابھی تک واضح نہیں کہ یہ کون سی گیس ہے یا یہاں گیس لائن موجود ہے۔  

آگ بجھانے کیلیے پانی، مٹی اور ریت کا استعمال روک دیا گیا ہے کیونکہ یہ طریقے کارگر ثابت نہیں ہو رہے۔ گیس کے نمونے لیے گئے ہیں تاکہ اس کی قسم کا تعین کیا جا سکے۔  

کمشنر کراچی نے بورنگ کی اجازت دینے والے ادارے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔  

علاقے میں ہنگامی صورتحال برقرار ہے اور مزید حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

1ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گیس کا اخراج جاری رہا تو آگ پر قابو پانا مزید مشکل ہو سکتا ہے۔ عوام کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی، کمشنر اور فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 7 روز میں آگ کی شدت خود کم ہوجائے گی جس کے بعد مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ غالب امکان ہے گہرائی سے کوئی گیس کی پائپ لائن جارہی ہو اور بورنگ کے دوران اُس کو نقصان پہنچا ہو جس کی وجہ سے گیس کا اخراج ہورہا ہے تاہم کوئی بھی بات ابھی حتمی نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!