الیکٹریکل گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور رکشہ کے فروغ کیلیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

الیکٹریکل گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور رکشہ کے فروغ کیلیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، اعلامیہ
الیکٹریکل گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور رکشہ کے فروغ کیلیے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک

|

20 Aug 2024

حکومت نے موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلیے ایندھن کے بجائے الیکٹریکل گاڑیوں کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایک اہم قدم بھی اٹھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور آٹو رکشا کے فروغ کے لیے ملک بھر میں بیٹری چارجنگ اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا مسودہ تیار ہوچکا ہے جہاں سستی بجلی فراہم کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو اس کاروبار کی طرف راغب کیا جاسکے۔

اعلامیے کے مطابق چارجنگ اسٹیشنز کا قیام عالمی معیار کے مطابق عمل میں لایا جائےگاا ور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مسودہ جلد منظورکرایا جائےگا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے کنکشنز ترجیجی بنیاد پر دیے جائیں گے جبکہ اسٹیشنز کو سستی بجلی کی فراہمی پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کی سپلائی اور وولٹیج کو یقینی بنایا جائے گا، ایسے اقدامات سے پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی ہوگی، ان اقدامات کے نفاذ سے پاکستان میں ایک نئے دورکا آغاز ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!