ملک کے بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ سروس آج بھی شدید متاثر
وائی فائی ہو یا موبائل ڈیٹا سروس کسی بھی صورت انٹرنیٹ کا استعمال ذہنی کوفت کا سبب بن رہا ہے۔
Webdesk
|
1 Dec 2024
کراچی : پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وائی فائی ہو یا موبائل ڈیٹا سروس کسی بھی صورت انٹرنیٹ کا استعمال ذہنی کوفت کا سبب بن رہا ہے۔
صارفین کے لیے واٹس ایپ اور دیگر ایپس پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹ بھیجنا اور وصول کرنا دشوار ہوگیا ہے۔انٹرنیٹ سروس کے متاثر ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے وابستہ افراد ہوں یا گھروں سے کام کرنے والے ہوں یا فری لانسرز ، آن لائن کلاسز لینے والے طالب علم، انٹرنیٹ میں خلل کے باعث سب ہی شدید کوفت میں مبتلا ہیں۔
Comments
0 comment