ملک میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی تعداد کتنی ہے؟ حیران کن اعداد و شمار
حیران کن طور پر سب سے زیادہ صارفین یوٹیوب کے ہیں
ویب ڈیسک
|
17 Dec 2024
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ملک میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد جاری کردی گئی ہے۔
یہ تعداد جنوری 2024 کے ڈیٹا تک کی ہے جس کے مطابق ملک میں فیس بک کے 6 کروڑ 4 لاکھ صارفین ہیں جن میں سے 77 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین ہیں۔
حیران کن طور پر سب سے زیادہ استعمال کنندگان یوٹیوب کے ہیں اور ان کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ ہے جن میں سے(72 فیصد مرد، 28 فیصد خواتین) شامل ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کی تعداد 5 کروڑ 44 لاکھ سامنے آئی جس میں(78 فیصد مرد، 22 فیصد خواتین) ہیں۔
اس کے علاوہ
انسٹاگرام: ایک کروڑ 73 لاکھ (64 فیصد مرد، 36 فیصد خواتین)
Comments
0 comment