موبائل صارفین سے بیلنس کی مد میں 3 کھرب 38 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس وصولی کا انکشاف

موبائل صارفین سے بیلنس کی مد میں 3 کھرب 38 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس وصولی کا انکشاف

یہ انکشاف وزارت خزانہ نے کیا ہے
موبائل صارفین سے بیلنس کی مد میں 3 کھرب 38 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس وصولی کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

12 Dec 2024

پاکستانی موبائل صارفین سے 3 کھرب 38 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف وزارت خزانہ نے ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں کیا۔ 

وزارت خزانہ نے صارفین سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات ایوان کے سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران موبائل صارفین سے 3 کھرب 38 ارب روپے وصول کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ 2020 میں 50 ارب، 2021 میں 55 ارب جبکہ 2022 میں 61 اور 2023 میں 80 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے جبکہ سال 2024 میں یہ رقم اضافے کے بعد 92 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!