میٹا کے زیر اہتمام ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کیلئے کراچی میں ایونٹ کاانعقاد

میٹا کے زیر اہتمام ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کیلئے کراچی میں ایونٹ کاانعقاد

پوڈکاسٹ کی آخری قسط میٹا کی طرف سے کراچی میں منعقدہ ایونٹ میں لائیو دکھائی گئی
میٹا کے زیر اہتمام ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کیلئے کراچی میں ایونٹ کاانعقاد

Webdesk

|

5 Jul 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)میٹا نے چار اقساط پر مشتمل ہفتہ وار پوڈکاسٹ #CreatewithCare کی میزبانی کیلئے پاکستانی کانٹینٹ کریئٹر اور کامیڈین علی گل پیر کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔

یہ پوڈ کاسٹ فیس بک کمیونٹی کے ساتھ صاف دوستانہ انداز میں بات چیت کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ مثبت تجربات کے لئے روابط بنانے اور سوچ سمجھ کر مواد تخلیق کرنے پر بات کی جا سکے۔

پوڈکاسٹ کی آخری قسط میٹا کی طرف سے کراچی میں منعقدہ ایونٹ میں لائیو دکھائی گئی۔ میٹا کی ساتھ ایشیا کی ہیڈ آف سیفٹی پالیسی ڈاکٹر پریانکا بھلا نے اس بات چیت میں فیس بک کے صارفین کے لئے دستیاب ٹولز کے بارے میں بات کی جو انہیں پلیٹ فارم پر محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

 انہوں نے کہاہم چاہتے ہیں کہ لوگ آن لائن محفوظ اور مثبت تجربات حاصل کریں۔ ہم انہیں پلیٹ فارمز پر اپنے وقت کا لطف اٹھانے کے لئے ٹولز اور وسائل فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں اور نقصان دہ مواد اور غیر ضروری رابطوں سے بچ سکیں ۔

فیس بک پر لوگ وہ چیزیں تلاش کرسکتے ہیں جو ان کیلئے اہمیت رکھتی ہیں اور ایسے لوگوں کے ساتھ روابط قائم کرسکتے ہیں جو مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔

کراچی میں منعقدہ ہونے والا یہ ایونٹ پاکستان میں فیس بک کمیونٹی کے ساتھ روابط کے لئے میٹا کے اقدامات کا حصہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!