ان 12 وجوہات کی وجہ سے شہد دنیا سے ختم ہوسکتا ہے!

ان 12 وجوہات کی وجہ سے شہد دنیا سے ختم ہوسکتا ہے!

ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی، یہ بات حالیہ تحقیق میں ثابت ہوئی
ان 12 وجوہات کی وجہ سے شہد دنیا سے ختم ہوسکتا ہے!

ویب ڈیسک

|

21 May 2025

سائنسی ماہرین نے شہد مکھیوں کی معدومیت کے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ شہد کی مکھیوں کی آبادی کو درپیش نئے خطرات میں جنگ زدہ علاقوں کے اثرات، مائیکرو پلاسٹک کی آلودگی اور مصنوعی روشنیوں کا بڑھتا ہوا استعمال شامل ہیں۔

تحقیق کے مطابق ان 12 نئے عوامل کے باعث اگلی دہائی میں شہد کی مکھیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف ریڈنگ کے محققین نے دریافت کیا کہ روس-یوکرین جنگ کے باعث فصلوں میں تبدیلی نے مکھیوں کے لیے خوراک کے حصول کو مشکل بنا دیا ہے۔

اس کے علاوہ یورپ بھر میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی نے شہد کی مکھیوں کے چھتوں کو آلودہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان عوامل پر اگر قابو نہ پایا گیا تو پھر شہد کی مکھیاں ختم ہوجائیں گے جس سے ہم ایک قدرتی ، غذائیت سے بھرپور مفید خوراک سے محروم ہوسکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!