ان ممالک میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کی جاتی ہے! پاکستان کا نمبر کونسا
ویب ڈیسک
|
5 Dec 2024
عصر حاضر میں انٹرنیٹ ہر ایک شخص چاہیے وہ بچہ ہو بوڑھا، طالب علم ہو یا پروفیشنل سب کی ضرورت بن گیا ہے۔
انٹرنیٹ کی بندش یا رفتار کم ہونے کا براہ راست اثر انسانی شخصیت اور مزاج پر پڑتا ہے اور وہ بدظن بھی ہوجاتا ہے مگر آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سے ممالک ہیں جہاں انٹرنیٹ کی رفتار سب سے زیادہ ہے۔
ایشیا اور مشرق وسطیٰ عالمی سطح پر موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں سب سے آگے ہیں اور امریکا جیسے ملک کو بھی اب پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2018 تک انٹرنیٹ پر رسائی حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں 1.5 بلین کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، رفتار اور ڈیٹا کے استعمال میں نمایاں تفاوت مختلف خطوں میں برقرار ہے۔
زیادہ آمدنی والے ممالک اوسط موبائل براڈ بینڈ کی رفتار کا تجربہ کرتے ہیں جو پانچ گنا تیز ہیں اور ان کے کم آمدنی والے ہم منصبوں کے مقابلے میں فی کس حیرت انگیز طور پر 20 گنا زیادہ ڈیٹا ٹریفک پیدا کرتے ہیں۔
مزید برآں، اکتوبر 2024 تک دستیاب نئے اعداد و شمار کے ساتھ درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔
تیز ترین موبائل انٹرنیٹ کی رفتار کے ساتھ سرفہرست پانچ ممالک کی فہرست کچھ قابل ذکر تبدیلیوں کے باوجود بڑی حد تک مستقل رہی ہے۔
حالیہ اپ ڈیٹس کے مطابق ڈنمارک میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھ گئی جس کی وجہ سے اُس کی درجہ بندی بہتر ہوئی اور اب وہ ٹاپ پانچ ممالک میں شامل ہوگیا ہے، یہاں 149.73 ایم بی موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈنگ رفتار فراہم کی جاتی ہے۔
بلغاریہ نے بھی نمایاں پیشرفت کی ہے، تین درجے ترقی کے بعد ٹاپ فائیو میں داخؒ ہوگیا جبکہ جبکہ جنوبی کوریا اپنی پوزیشن کھو بیٹھا ہے۔
سرکردہ تین پوزیشنز متحدہ عرب امارات اور قطر کے پاس برقرار ہیں، لیکن کویت ایک نئے مدمقابل کے طور پر ابھرا ہے، جو اب 258.51 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، یہ پوزیشن 2023 میں اس کے پاس نہیں تھی۔
اس کے برعکس، پاکستان 20.61 ایم بی پی ایس کی اوسط موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ سپیڈ کے ساتھ 100ویں پوزیشن پر ہے۔
براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے لحاظ سے، پاکستان 15.6 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ کے ساتھ 141 ویں نمبر پر ہے، حالانکہ اس میں دو درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔
Comments
0 comment