انسٹاگرام ریلز کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر
Webdesk
|
14 Apr 2024
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اپنے پسندیدہ ریلز پلیٹ فارم کے اندر‘بلینڈ’نامی ایک انقلابی فیچر متعارف کرانے جارہا ہے، جس کا مقصد صارفین کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانا اور دوستوں کے درمیان مضبوط تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی تکنیکی تجزیہ کاروں کے مطابق انسٹاگرام اندرونی طور پر بطورِ خاص ریلز کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کررہا ہے جسے ’بلینڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سہولت کے تحت صارفین اپنی خاص ریلز کو اپنے اور اپنے دوستوں تک بھی محدد رکھ سکیں گے یعنی اس کے ذریعے ریلز کی پرسنلائزڈ فیڈ یعنی ذاتی فیڈ کو استعمال کرسکتے ہیں۔
اسی طرح تجویز کردہ یا ریکمنڈڈ ریلز بھی بنائی جاسکیں گی جنہیں آپ اور صرف آپ کے دوست ہی دیکھ سکیں گے اور ترجیحات کے لحاظ سے ریلز سامنے آئیں گی اور یوں وقت ضائع ہونے سے بچے گا۔
تاہم ماہرین نے اسے اسپاٹیفائی کی شیئرڈ پلے لسٹ فیچر جیسا قرار دیا ہے لیکن توقع ہے کہ اس انسٹاگرام ٹک ٹاک پر سبقت ضرور حاصل کرسکے گا۔تاہم بلینڈ کا مرکزی مقصد تخلیہ یا پرائیویسی ہے کیونکہ بلینڈ سے باہر نکلنا بھی کسی بھی وقت ممکن ہوسکے گا۔
Comments
0 comment