انٹر نیٹ کی سست روی، صارفین رُل گئے، معیشت کو اربوں کا نقصان
Webdesk
|
3 Dec 2024
کراچی:پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے صارفین کوسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں شدید مشکلات درپیش ہیں، جبکہ کئی علاقوں میں وائی فائی اور کئی علاقوں میں ڈیٹا سروس بھی متاثر ہے۔
ذرائع کے مطابق وائی فائی سروس متاثر ہونے کے باعث صارفین کو انسٹاگرام،ایکس، فیس بک اورواٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔
فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز، اور آن لائن ٹیکسی سروس سے جڑے دیہاڑی داروں کو اپنا روزگار خطرے میں دکھائی دے رہا ہے۔آن لائن کاروبار، آن لائن کلاسز اور سفر کیلئے رائیڈز بک کرنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
بزنس مین دوسرے ملکوں سے شپمنٹ منگوانے اور بھیجنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ڈیجیٹل معیشت کے دور میں انٹرنیٹ کی بندش سے ای کامرس کا شعبہ شدید متاثرہوا ہے۔
انٹرنیٹ کی سست روی اور بندش کے باعث پاکستانی معیشت کو یومیہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
Comments
0 comment