انٹرنیٹ آزادی سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا 6 نمبر

انٹرنیٹ آزادی سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا 6 نمبر

فریڈم آن دی نیٹ نے سال 2024 میں انٹرنیٹ آزادی سے متعلق رپورٹ جاری کردی
انٹرنیٹ آزادی سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا 6 نمبر

ویب ڈیسک

|

18 Oct 2024

انٹرنیٹ سروسز پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فریڈم آن دی نیٹ نے سال 2024 میں انٹرنیٹ آزادی کے حوالے سے ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔

اس فہرست میں 24 ممالک شامل ہیں جن کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا حصہ وہ ہے جہاں پر انٹرنیٹ کی  آزادی نہ ہونے کے برابر ہے۔

جن ممالک میں انٹرنیٹ کی آزادی نہیں اُن میں پہلے نمبر پر چین، دوسرے پر میانمار، تیسرے پر ایران، چوتھا روس، پانچویں ویتنام، چھٹا پاکستان ، ساتواں ترکیہ اور آٹھواں تھائی لینڈ ہے۔

اسی طرح دوسری درجہ بندی اُن ممالک کی ہے جہاں پر انٹرنیٹ کی جزوی آزادی ہے، ان ممالک میں بنگلادیش، انڈونیشیا، انڈیا، سنگاپور، سری لنکا، ملائیشیا، فلپائن اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی، آسٹریلیا، فرانس، امریکا، جرمنی، جاپان ، برطانیہ اور تائیوان میں انٹرنیٹ صارفین کو استعمال کی مکمل آزادی ہے اور وہ بغیر کسی پابندی یا بندش کے سروسز استعمال کرتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!