پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند کے مدار میں داخل

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند کے مدار میں داخل

پاکستانی آئی کیوب کے ساتھ کیمرے نصب ہیں جو تصاویر لے کر بھیجیں گے
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند کے مدار میں داخل

ویب ڈیسک

|

8 May 2024

چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے بتایا ہے کہ چاند پر بھیجا جانے والا پاکستان کا پہلا مشن iCube قمر بدھ کو چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔ جس کے بعد پاکستان سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا۔

 اس سے قبل 3 مئی کو پاکستان نے اپنے iCube قمر کو چین میں وینچانگ خلائی لانچ سائٹ، ہینان سے Chang’E-6 مشن پر لانچ کیا۔

 اسٹوڈنٹ کیوب سیٹلائٹ کو چین کے لانگ مارچ-5 راکٹ کے ذریعے لے جایا گیا۔

 چینی خبر رساں ایجنسی نے سی این ایس اے کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'چینگ ای 6' صبح 10 بج کر 12 منٹ پر چاند کے مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوا۔ 

 رپورٹ میں کہا گیا کہ سیٹلائٹ کے سسٹمز کی مدار میں ٹیسٹنگ میں ایک ہفتہ لگے گا، اس نے مزید کہا کہ iCube قمر کے کنٹرولرز، سب سسٹمز اور پروٹوکولز کی مدار میں ٹیسٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

 اس سیٹلائٹ کو انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی SJTU اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا تھا۔

 IST کے مطابق، iCube-Q مدار چاند کی سطح کی تصاویر اور ویڈیوز لینے کے لیے دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے۔

 آئی ایس ٹی کے ڈاکٹر خرم خورشید نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشن تین سے چھ ماہ تک چاند کی سطح سے نمونے جمع کرے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ 'سیٹیلائٹ چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لے گا جس کے بعد پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے چاند کی اپنی سیٹلائٹ تصاویر ہوں گی۔'

 یہ تاریخ کا پہلا مشن ہے جو چاند کے دور کی طرف لینڈنگ کرے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!