پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گیا، قدرتی آفات اور سیلاب کی پیشگی اطلاع ملے گی

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گیا، قدرتی آفات اور سیلاب کی پیشگی اطلاع ملے گی

چین کے تعاون سے سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا ہے
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلا میں پہنچ گیا، قدرتی آفات اور سیلاب کی پیشگی اطلاع ملے گی

ویب ڈیسک

|

19 Oct 2025

 پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔ سیٹلائٹ سیلاب یا قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع فراہم کرے گا۔

 یہ لانچ چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر (JSLC) سے انجام دیا گیا۔

خلائی مشن کی براہِ راست نشریات اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ہیڈکوارٹر کراچی میں دکھائی گئی، جہاں سائنس دانوں اور حکام نے تاریخی لمحے کا مشاہدہ کیا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ لانچ پاکستان کی نیشنل اسپیس پالیسی اور وژن 2047 میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ HS-1 سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ، شہری منصوبہ بندی، زرعی ترقی اور ماحولیاتی نگرانی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ سیٹلائٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات کی پیش گوئی میں مدد فراہم کرے گا، جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور زمینی خطرات کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے بھی استعمال ہوگا۔

سپارکو کے مطابق، سیٹلائٹ آج اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگا، جس کے بعد دو ماہ طویل ان-آربٹ ٹیسٹنگ مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

 اس کے بعد یہ مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔

یہ پاکستان کی جانب سے رواں سال تیسرا کامیاب خلائی مشن ہے۔ اس سے قبل EO-1 اور KS-1 سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیجے جا چکے ہیں اور اس وقت بھی اپنے مدار میں فعال ہیں۔

سپارکو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کا خلائی پروگرام اب جدید ٹیکنالوجی اور ایپلیکیشنز کے ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے، جو ملک میں سائنسی جدت اور خلائی تحقیق پر بڑھتی توجہ کا مظہر ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!