پاکستان کی پہلی AI سوشل میڈیا انفلوئنسر کے چرچے

پاکستان کی پہلی AI سوشل میڈیا انفلوئنسر کے چرچے

سوشل میڈیا انفلوئنسر شبنم کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ان کی دلکش اور خوبصورت تصاویر موجود ہیں
پاکستان کی پہلی AI سوشل میڈیا انفلوئنسر کے چرچے

Webdesk

|

24 Jul 2024

 اسلام آباد: پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (آے آئی) انفلوئنسر شبنم کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر شبنم کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ان کی دلکش اور خوبصورت تصاویر موجود ہیں جن میں انہیں پاکستان کے شمالی علاقے جیسے اسکردو اور کشمیر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شبنم کی انسٹاگرام بائیو میں انہیں اسلام آباد کی رہائشی اور لاہور یونیورسٹی منیجمنٹ سائنس کی ایم بی اے کی طالبہ بتایا گیا ہے، اس کے علاوہ، شبنم فٹنس ٹرینر، ماڈل اور فوڈی (مختلف پکوان کھانے کی شوقین) بھی ہیں۔

اے آئی انفلوئنسر شبنم کے انسٹاگرام ہینڈل پر فالوورز کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے جبکہ انہوں نے 22 معروف پاکستانی فنکاروں کو فالو بھی کیا ہوا ہے۔

ان فنکاروں میں سائرہ یوسف، یمنی زیدی، ایمن خان، درفشاں سلیم، اقرا عزیز، عائزہ خان، ہانیہ عامر، سارہ خان اور عائشہ عمر شامل ہیں جبکہ مرد فنکاروں میں صرف علی ظفر اور فیروز خان شامل ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں شبنم کو مشرقی ملبوسات کے علاوہ، مغربی لباس میں بھی دکھایا گیا ہے جبکہ کچھ تصاویر میں وہ جِم کے لباس میں ملبوس ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!