پاکستان میں کرپٹو کرنسی جلد متعارف ہونے کا امکان؟

پاکستان میں کرپٹو کرنسی جلد متعارف ہونے کا امکان؟

حکومت نے کونسل تشکیل دے دیا
پاکستان میں کرپٹو کرنسی جلد متعارف ہونے کا امکان؟

ویب ڈیسک

|

15 Mar 2025

پاکستانی حکومت کی جانب سے بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کو مالیاتی نظام میں مربوط کرنے اور انہیں منظم کرنے کے لیے پاکستان کریپٹو کونسل (PCC) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اس کونسل کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کر رہے ہیں، جبکہ اس میں اسٹیٹ بینک کے گورنر، سی ای سی پی کے چیئرمین، اور قانون و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی سیکرٹریز جیسے اہم شخصیات شامل ہیں۔  

پاکستان کریپٹو کونسل کا مقصد واضح رہنما خطوط مرتب کرنا، ذمہ دارانہ کریپٹو اپنانے کو فروغ دینا، اور بین الاقوامی بلاک چین تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔

کونسل کے چیف ایڈوائزر بلال بن ثاقب نے اس بات پر زور دیا کہ کونسل کا کردار جدت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا ہدف ڈیجیٹل فنانس میں قیادت کرنا ہے، جبکہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔  

کونسل فنانشل ٹیکنالوجی (فنٹیک) اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، اور ڈویلپرز کے ساتھ مل کر ایک مضبوط ڈیجیٹل معیشت کی تعمیر کے لیے کام کرے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کو فروغ ملے گا، بلکہ یہ ملک کو عالمی سطح پر بلاک چین ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر بھی متعارف کروائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!