پاکستان میں سوشل میڈیا سروس اچانک معطل، صارفین نے سر پکڑ لیے

پاکستان میں سوشل میڈیا سروس اچانک معطل، صارفین نے سر پکڑ لیے

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو ایپس تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں
پاکستان میں سوشل میڈیا سروس اچانک معطل، صارفین نے سر پکڑ لیے

ویب ڈیسک

|

11 Dec 2024

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا صارفین کو ایپس اور پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں میٹا کی سوشل میڈیا سروسز واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹا گرام  سروس متاثر ہوئی ہیں۔

سروس متاثر ہونے کی کوئی وجہ تو سامنے نہیں آسکی تاہم صارفین اس کا شکوہ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے بھی مطابق میٹا ایپس تک رسائی میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے صارفین کے مطابق انہیں فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ سمیت دیگر سروسز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

فیس بک میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سے ٹیکسٹ میسجز اور کالنگ بھی نہیں ہوپارہی ہے۔ اس کے علاوہ تھریڈ ایپ بھی متاثر ہوئی ہے۔

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!