پی ٹی اے کا ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کرنے کا دعوی
ویب ڈیسک
|
1 Nov 2024
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کرنے کا دعویٰ کردیا۔
پی ٹی اے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 4 سب میرین کیبل کی خرابی دور کردی گئی ہے جبکہ دیگر سب میرین میں اگست اور جون میں پیش آنے والے سارے فالٹ بھی دور ہوگئے ہیں۔
پی ٹی اے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں اب انٹرنیٹ بھرپور رفتار کے ساتھ فعال ہے جبکہ صارفین استفادہ بھی کررہے ہیں۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق سال 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔
Comments
0 comment