12 hours ago
پی ٹی اے نے 9 لاکھ سے زائد فحش اور گستاخانہ ویب سائٹس بلاک کردیں
پی ٹی اے کی جانب سے اعداد و شمار جاری کردیے گئے
ویب ڈیسک
|
14 Nov 2024
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 9 لاکھ سے زائد گستاخانہ اور فحش ویب سائٹس کو پاکستان میں بلاک کردیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے اور اب تک 100,183 گستاخانہ یو آر ایل اور 844,008 فحش ویب سائٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف سخت اقدامات کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اُن ویب سائٹس کو بھی بلاک کر رہی ہے جن کی اطلاع شہریوں اور حکومتی تنظیموں کی جانب سے دی جاتی ہے ۔
دوسری جانب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ان ویب سائٹس تک رسائی کیلیے تقریبا دو کروڑ شہری وی پی این استعمال کرتے ہیں، ان میں سب سے زیادہ فحش ویب سائٹس ہیں۔
Comments
0 comment