سعودی عرب میں میٹرو لائن سروس شروع

سعودی عرب میں میٹرو لائن سروس شروع

خادم الحرمین الشریفین کی ہدایت پر منصوبے کو توسیع دی گئی ہے جس کا افتتاح 15 دسمبر سے ہوگا
سعودی عرب میں میٹرو لائن سروس شروع

ویب ڈیسک

|

2 Dec 2024

سعودی عرب میں ریاض میٹرو لائن کا آغاز کر دیا گیا۔

میٹرو لائن کے آغاز پر سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد میٹرو ٹرین کے سفر سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچی اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ریاض میٹرو کے افتتاح کے بعد آج یکم دسمبر کو ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے میٹرو لائن سے باقاعدہ سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

ریاض میٹرو کا ٹریک 175 کلومیٹر ہے پہلے مرحلے میں تین لائنز کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ باقی تین لائنز کا آغاز پندرہ دسمبر کو کیا جائے گا۔

ریاض میٹرو کے 85 اسٹیشن ہیں جن میں چار مرکزی اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ریاض میٹرو شہر کی بے ہنگم ٹریفک کو کم کرنے میں جہاں مددگار ثابت ہوگی وہیں سعودی وژن 2030 کے ہداف کو بھی پورا کرے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!