صدام حسین اور عراق جنگ شامل کرنے پر کال آف ڈیوٹی پر پابندی
ویب ڈیسک
|
24 Oct 2024
کویت نے عراق کے مرحوم صدر صدام حسین کی تصویر کشی اور 1990 کی دہائی میں پہلی خلیجی جنگ کی تصویر کشی کرنے پر فہم کال آف ڈیوٹی: بلیک اوپس 6 کی ریلیز پر پابندی لگا دی۔
اس حوالے کویت نے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، گیم کے پروڈکشن اسٹوڈیو، ایکٹیویژن نے میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ مقبول فرسٹ پرسن شوٹر ملک میں دستیاب نہیں ہوگا۔
"نتیجتاً، کویت میں تمام پیشگی آرڈرز منسوخ کر دیے جائیں گے اور خریداری کے اصل مقام پر واپس کر دیے جائیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ مقامی حکام اس پر نظر ثانی کریں گے، اور کویت میں کھلاڑیوں کو بلیک اوپس سیریز میں اس نئے تجربے سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دیں گے،"
کویتی حکام نے پابندی کی اطلاعات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی انہوں نے 1990 کے عراق پر حملے کی گیم کی تصویر کشی پر عوامی طور پر اعتراض کیا ہے۔
تاہم، آن لائن گیمنگ کے بہت سے شائقین نے قیاس کیا کہ گیم کے متنازعع اور حساس موضوعات کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔
کال آف ڈیوٹی: بلیک اوپس 6 ، 25 اکتوبر کو لانچ ہونے والا ہے، لیکن اس کے ڈویلپرز کو تاریخی موضوعات کو پیش کرنے میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
گیم سی آئی اے میں خفیہ دراندازی کی کہانی سناتی ہے، جس میں تاریخی شخصیات جیسے بل کلنٹن، مارگریٹ تھیچر، اور صدام حسین کو ترمیم شدہ اور تبدیل شدہ تصویروں میں دکھایا گیا ہے۔
اس میں تیل کے کنوؤں کو جلانے کے مناظر بھی شامل ہیں، عراقی افواج کے کویت میں 700 سے زائد کنوؤں کو آگ لگانے کے عمل کا حوالہ دیتے ہیں، جس نے بڑے پیمانے پر معاشی نقصان پہنچایا۔
گیم کے ملٹی پلیئر موڈ میں، ایک جنگ کا عنوان "Scud" ہے، جو صدام حسین کے کویت پر فائر کیے گئے سوویت میزائلوں کا حوالہ دیتا ہے۔ ایک اور حصے کا نام عراق کے قدیم شہر بابل کے نام پر رکھا گیا ہے۔
کال آف ڈیوٹی، جس کا آغاز 2003 میں جنگ عظیم دوئم پر مبنی فرسٹ پرسن شوٹر کے طور پر ہوا، اس کے بعد سے مائیکروسافٹ کی ملکیت والی ملٹی بلین ڈالر فرنچائز میں تبدیل ہو چکا ہے۔
تاہم، اس سیریز نے اپنے جغرافیائی سیاسی موضوعات کے لیے اکثر تنازعات کو جنم دیا ہے۔ چین اور روس نے بھی اس فرنچائز کے کچھ حصوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
1990 کا عراقی حملہ مشرق وسطیٰ میں ایک انتہائی حساس موضوع بنا ہوا ہے۔ صدام حسین نے کویت کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کی کوشش میں 100,000 فوجیوں کو کویت پر حملہ کرنے کے لیے متحرک کیا۔
امریکہ کی قیادت میں 42 ممالک کے اتحاد نے عراقی فوج کو کویت سے پسپائی پر مجبور کر دیا اور 42 دنوں میں جنگ کا خاتمہ کر دیا۔
Comments
0 comment