سال کا پہلا چاند گرہن رواں ہفتے ہوگا، پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

سال کا پہلا چاند گرہن رواں ہفتے ہوگا، پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

محکمہ موسمیات نے خبر دے دی
سال کا پہلا چاند گرہن رواں ہفتے ہوگا، پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

ویب ڈیسک

|

13 Mar 2025

محکمہ موسمیات کے مطابق، 14 مارچ کو سال کا پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے دورانآسمان سرخی مائل روشنی سے جگمگا اٹھے گا۔ یہ تقریباً 3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا، آخری بار ایسا 2022 میں ہوا تھا۔

تاہم، دن کے وقت ہونے کی وجہ سے پاکستان میں اس گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ یہ دلکش نظارہ شمالی اور جنوبی امریکہ میں دیکھا جا سکے گا۔

چاند کو گرہن لگنے کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:57 بجے ہوگا، مکمل گرہن 11:58 بجے ہوگا اور اختتام دوپہر 3 بجے ہوگا۔

چاند گرہن کیوں ہوتا ہے؟

زمین کا وہ سایہ جو زمین کی گردش کے باعث کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے۔ چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا۔ یہ اس کی گردش پر منحصر ہے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!