سپارکو نے گلگت بلتستان میں پہلے خلائی تحقیقاتی مرکز کا افتتاح کردیا

سپارکو نے گلگت بلتستان میں پہلے خلائی تحقیقاتی مرکز کا افتتاح کردیا

وزیراعلی گلگت بلتستان نے علاقائی ترقیاتی کوششوں میں خلائی ٹیکنالوجی کے کردار پر زور دیا
سپارکو نے گلگت بلتستان میں پہلے خلائی تحقیقاتی مرکز کا افتتاح کردیا

Webdesk

|

2 Oct 2024

سپارکو نے گلگت بلتستان میں پہلے خلائی ایپلیکیشن اورریسرچ سینٹرکا افتتاح کردیا ، ترجمان سپارکوکے مطابق بلتستان کے وزیراعلی گلبر خان نے پاکستان کے پہلے خلائی تحقیقاتی مرکز کا افتتاح کیا۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان نے علاقائی ترقیاتی کوششوں میں خلائی ٹیکنالوجی کے کردار  پر زور دیا، وزیراعلی نے ٹیکنالوجی میں ترقی کے لیے سپارکو کے ساتھ قریبی تعاون پرزوردیا۔

سپارکوکا سینٹرگلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی اورگلیشئیرکے پگھلنے کی نگرانی کریگا، سپارکوکا سینٹرگلگت میں ماحولیاتی اورسماجی،اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔

سپارکوسینٹرگلگت ماحولیاتی چیلنجزکیلیے سیٹلائٹ کی بنیاد پرنگرانی کومضبوط بنائیگا، گلگت میں نیا تحقیقاتی مرکزگلیشیئر کی نگرانی اورلینڈ سلائڈ پراہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔

یہ مرکز قدرتی آفات کے انتظام اورتحفظ پر بین الاقوامی تحقیقاتی تنظیموں کیساتھ تعاون کرے گا، سپارکوسنٹر نوجوان ذہنوں کومتحرک  تحقیق اورتعلیمی پروگراموں سیمتاثر کرے گا۔

سپارکو سینٹر روزگار اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے مقامی کمیونٹی کی حمایت کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کریگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!