طب کا نوبل انعام 2024 کس ملک کے سائنسدانوں نے حاصل کیا؟
Webdesk
|
8 Oct 2024
اسٹاک ہوم : رواں برس 2024 کے نوبل انعام برائے طب کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت دو امریکی سائنس دانوں وکٹر ایمبروز اور گیری رووکن نے جیت لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان نوبل اسمبلی نے اسٹاک ہوم میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ نوبل انعام جیتنے والے دونوں سائنس دانوں کو مشترکہ طور یہ اعزاز مائیکرو آر این اے کی دریافت اور پوسٹ ٹرانسکرپشنل جین ریگولیشن میں اس کے کردار پر دیا گیا۔
مائیکرو آر این اے چھوٹے چھوٹے آر این اے مالیکیولز کی ایک نئی کلاس ہیں جو جین ریگولیشن کے لیے ناگزیر ہیں۔ اب یہ چیز معلوم ہوئی ہے کہ انسانی جینوم 1ہزار سے زیادہ مائیکرو آر این اے کوڈ کرسکتا ہے۔
نوبل کمیٹی نے کہا کہ دونوں سائنسدانوں کی حیران کن دریافت نے جین ریگولیشن کے لیے بالکل نئی جہت کا انکشاف کیا اور یہ کہ مائیکرو آر این اے حیاتیات کی نشوونما جاننے کے حوالے سے بنیادی طور پر اہم ثابت ہو رہے ہیں۔
اس جوڑے کے کام کی وضاحت کرتے ہوئے نوبل کمیٹی کے وائس چیئر پروفیسر اولے کیمپے نے miRNA کی دریافت کو ایک چھوٹے سے مالیکیول کے طور پر بیان کیا۔
جس نے جین ریگولیشن میں ایک نیا میدان کھول دیا ہے۔اگرچہ جوڑی الگ الگ لیبز میں کام کرتی تھی، ان کی مشترکہ تحقیق کی وجہ سے وہ اپنے وسائل کو miRNA اور اس کے کردار کے بارے میں معلومات کو بڑھانے کے لیے اکٹھا کر سکی۔
Comments
0 comment