9 hours ago
طالب علم نے جنگل کے نیچے ہزاروں سال قدیم شہر حادثاتی طور پر دریافت کر لیا
ویب ڈیسک
|
30 Oct 2024
امریکا میں پی ایچ ڈی کے طلب علم نے ریاست میکسیکو کے جنگل میں مایہ تہذہب کا گم شدہ شہر حادثاتی طور پر دریافت کرلیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں 600 قبل مسیح کی مایہ تہذیب سے جڑا شہر دریافت ہوا ہے، جو جنگل کی نیچے غائب ہوگیا تھا اور اسکے اوپر پودے، پیڑ نکل آئے تھے۔
طالب علم کی اطلاع پر ماہرین آثار قدیمہ نے میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست کیم پی چے میں گم شدہ شہر کے مقام کا دورہ کیا۔
اس دوران ماہرین کو وہاں سے اہرام، کھیلوں کے میدان، اضلاع کو ملانے والے کاز ویز، پوشیدہ کمپلیکس بھی ملا ہے
سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان پودوں کے نیچے ایک شہر کا ڈھانچا موجود ہے، جسے مایہ تہذیب کا بڑا مقام سمجھا جارہا ہے۔
امریکا کی ٹولین یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی طالب علم لیوک آلڈ تھامس کے مطابق ٹیم نے مجموعی طور پر 3 مقامات دریافت کیے ہیں، جن میں سے ایک کا سروے سائز اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت کے برابر ہے۔
محققین کے مطابق اس شہر میں رہنے والوں کی تعداد آج اس خطے میں بسے لوگوں سے زیادہ تھی جبکہ یہ اسکاٹ لینڈ سے بڑا شہر تھا، لیوک آلڈ تھامس اور ان کے ساتھیوں نے قریبی کی نسبت سے اس کا نام ویلریانا رکھا ہے۔
Comments
0 comment