واٹس ایپ کا گروپس سے تنگ صارفین کیلیے زبردست فیچر
اس فیچر کے تحت صارفین کی گروپ میں رہتے ہوئے میسجز سے جان چھوٹ جائے گی
ویب ڈیسک
|
18 Nov 2024
میٹا کی زیر ملکیت پیغام رسانی کی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے گروپس سے تنگ صارفین کیلیے ایک فیچر متعارف کرادیا ہے۔
یہ فیچر فی الحال آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے جس کی تیاری کا مقصد اُن صارفین کی شکایت کو دور کرنا تھا جن کیلیے گروپ ضروری ہیں تاہم وہ بار بار متاثر ہونے سے بچنا چاہتے ہیں۔
واٹس ایپ کی تکنیکی ٹیم نے ایک ایسا فیچر تیار کیا ہے جس کے تحت صارفین کو صرف اُسی وقت پیغام موصول ہوگا جب انہیں کسی کی طرف سے مینشن کیا جائے گا جبکہ دوسری صورت میں گروپ کے میسجز کے نوٹی فکیشن ظاہر ہوتے رہیں گے۔
فی الحال یہ فیچر بیٹا صارفین کیلیے آزمائش کے واسطے متعارف کرایا گیا ہے جس کی کامیابی کے بعد اسے دو ارب صارفین کو پیش کردیا جائے گا۔
Comments
0 comment