واٹس ایپ کا کون سے اسمارٹ فونز کی سپورٹ بند کرنے کا ارادہ ہے؟

واٹس ایپ کا کون سے اسمارٹ فونز کی سپورٹ بند کرنے کا ارادہ ہے؟

میٹا کی ذیلی کمپنی کی جانب سے کی جانے والی یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو یکساں طور پر متاثر کرے گی۔
واٹس ایپ کا کون سے اسمارٹ فونز کی سپورٹ بند کرنے کا ارادہ ہے؟

Webdesk

|

28 Jun 2024

کیلیفورنیا: رواں برس کے آخر تک انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ 35 پرانے اسمارٹ فونز کو سپورٹ کرنا بند کر دے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹا کی ذیلی کمپنی کی جانب سے کی جانے والی یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو یکساں طور پر متاثر کرے گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام ایپ کی ان کاوشوں کا ایک حصہ ہے جس کے بعد ان ڈیوائسز کو توجہ کا مرکز بنایا جائے گا جو اس کے تازہ ترین فیچرز اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس کو سپورٹ کر سکیں گی۔

متاثرہ صارفین کو بلا تعطل ایپ کے استعمال کے لیے اپنے اسمارٹ فونز کو اپ گریڈ کرنا ہوگا۔

وہ اسمارٹ فونز جن کو واٹس ایپ سپورٹ کرنا بند کر دے گی۔

سام سنگ:

گیلکسی ایکسپریس 2، گیلکسی گرینڈ، گیلکسی ایس پلس، گیلکسی کور، گیلکسی نوٹ 3، گیلکسی ایس 3 منی، گیلکسی ایس 4 ایکٹیو، گیلکسی ایس 4 منی، گیلکسی ایس 4 زوم۔

ایپل:

آئی فون ایس ای، آئی فون 5، آئی فون 6، آئی فون 6 ایس، آئی فون 6 ایس پلس۔

ہواوے:

جی ایکس 1 ایس، وائے 625،ایسینڈ پی 6 ایس، ایسینڈ جی 525، سی 199۔

سونی:

ایکسپیریا زیڈ 1، ایکسپیریا ای 3، ایکسپیریا ایم۔

ایل جی:

اوپٹیمس 4 ایکس ایچ ڈی، اوپٹیمس جی، اوپٹیمس جی پرو، اوپٹیمس ایل 7۔

موٹرولا:

موٹو جی، موٹو ایکس

لینووو:

46600، اے 858 ٹی، ہی 70، ایس 890، اے 820۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!