واٹس ایپ کو ہیک ہونے سے کیسے بچائیں؟ 10 اہم طریقے

واٹس ایپ کو ہیک ہونے سے کیسے بچائیں؟ 10 اہم طریقے

فون کی سیٹنگز میں جا کر فنگر پرنٹس یعنی بائیومیٹرکس کی مدد سے واٹس ایپ محفوظ بنائیں۔
واٹس ایپ کو ہیک ہونے سے کیسے بچائیں؟ 10 اہم طریقے

Webdesk

|

31 Oct 2024

عام طور پر یہ بہت زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ واٹس ایپ اکائونٹس سائبر حملوں کا شکار ہورہے ہیں۔

ہیکرز انتہائی مہارت سے واٹس ایپ صارفین کی حساس معلومات اور رابطوں تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

 واٹس ایپ اکائونٹس پر سائبر حملوں میں اضافے کے پیش نظر نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر) نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اگر آپ بھی اس حوالے سے خطرہ محسوس کررہے ہیں اور آپ واٹس ایپ ہیکنگ سے بچنا چاہتے ہیں تو ان اقدامات پر سختی سے عمل کریں:

1۔ فون کی سیٹنگز میں جا کر فنگر پرنٹس یعنی بائیومیٹرکس کی مدد سے واٹس ایپ محفوظ بنائیں۔

2۔ واٹس ایپ پر اسکرین لاک لگائیں اور اسٹرونگ پاسورڈ --- یعنی 123456 کی بجائے کچھ اور پاسورڈ رکھیے۔

3۔ ڈیٹا کا کلاڈ بیک اپ ختم کر دیں، اگر بیک اپ چاہیے تو یقینی بنائیں کہ انکرپٹڈ طریقے سے ہی ڈیٹا بیک اپ ہو۔

4۔ عوامی مقامات پر میسر وائے فائے کا استعمال کرنے سے گریز کریں

5۔ روزانہ سیٹنگز میں جا کر لنکڈ ڈیوائسز دیکھیے، بہتر ہے کہ دیکھنے کے بجائے انہیں روزانہ لاگ آٹ بھی کریں کیوں کہ نئے سرے سے لاگ ان کرنے میں زیادہ مشقت نہیں ہوتی۔

6۔ ٹو فیکٹر آتھینٹیکیشن یقینی بنائیں ، یعنی دو طریقے سے ویریفائی ہو گا کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والے آپ ہی ہیں۔

7۔ اہم چیٹس کے لیے سیکیورٹی کوڈ کی سہولت واٹس ایپ میں موجود ہے، اسے استعمال کریں

8۔ کسی بھی قسم کے لنک پر کلک کرنے سے پہلے اطمینان کر لیں یہ کہاں سے آیا ہے اور کیا ہو سکتا ہے۔

9۔ واٹس ایپ ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں۔

10۔ واٹس ایپ کی سیکیورٹی اپ ڈیٹس نظر انداز مت کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!