واٹس ایپ پر ویڈیو کال کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

واٹس ایپ پر ویڈیو کال کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

واٹس ایپ نے ویب ورژن کے لیے آڈیو سپورٹ کے ساتھ اسکرین شیئرنگ اور نیا اسپیکر اسپاٹ لائٹ فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔
واٹس ایپ پر ویڈیو کال کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

Webdesk

|

18 Jun 2024

میٹا انتطامیہ نے واٹس ایپ پر ویڈیو کال کرنے والے صارفین کیلئے نیا فیچر اپ ڈیٹ کردیا ہے، جس سے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ویب ورژن کے لیے آڈیو سپورٹ کے ساتھ اسکرین شیئرنگ اور نیا اسپیکر اسپاٹ لائٹ فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔

واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے ایپ پر میٹا لو بِٹ ریٹ (ایم لو)کوڈیک فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کا مقصد پرانی ڈیوائس میں کال کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔

نئی اسپیکر اسپاٹ لائٹ اپڈیٹ ویڈیو کال پر بات کرنے والے صارف کو خود بخود نمایاں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے انہیں اسکرین پر پہلے ظاہر کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ پلیٹ فارم نے ویڈیو کال پر شرکا کی تعداد 32 افراد تک بڑھا دی ہے۔

یہ نئی اپ ڈیٹ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کے لیے متعارف کرا دی جائے گی۔یہ سہولت انسٹا گرام اور میسنجر کالز کے لیے پہلے سے ہی دستیاب ہے اور اب اس کو واٹس ایپ پر بھی جاری کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک ایسا کارآمد فیچر بھی متعارف کروا رہا ہے جس سے ڈیوائسز کے درمیان چیٹ ہسٹری کو منتقل کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

واٹس ایپ میں ڈیٹا ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنے کے لیے چیٹ بیک اپ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

 اس کے لیے صارفین کو کلاڈ سروسز جیسے گوگل ڈرائیو یا آئی کلاڈ میں ڈیٹا بیک اپ بنانا پڑتا ہے مگر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!